اتوار، 30 اکتوبر، 2016

تباہ کن رویے



ہر ایک زندگی میں کامیابی چاہتا ہے مگر چند افرد ہی اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔
اکثر اوقات انسان کو بدقسمت حالات کا سامنا ہوتا ہے مگر ایسے واقعات بھی کم نہیں جن میں ہم خود اپنے بدترین دشمن ثابت ہوتے ہیں۔درحقیقت چند رویے ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔یہاں ناکام افراد کی ایسی ہی چند بری عادتوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کے ہوتے ہوئے کامیابی کا حصول بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔
ہمیشہ جواز تلاش کرنا
اگر تو آپ سے غلطی ہوئی ہے تو اس کی وضاحت اور وجہ کو جاننا چاہئے، تاہم اگر آپ نے اپنی ناکامی کے جواز ے پیش کرنا شروع کردیئے تو یہ عادت آگے بڑھ کر مسلسل ناکامیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اپنی غلطیوں کو جواز میں چھپانا دیگر افراد کی نظر میں آپ کی دیانتداری کو مشکوک بناتی ہے، ذاتی مقاصد تباہ ہونے لگتے ہیں اور آپ خود پسند ہوجاتے ہیں۔
اپنی صحت کو نظر انداز کرنا
اگر آپ کی کامیابی کی قیمت آپ کی صحت ثابت ہو تو وہ کسی اہمیت کی حامل نہیں، کامیاب افراد اپنی شخصیت کا خیال رکھنا نہیں بھولتے، ناکام افراد محنت تو بہت زیادہ کرتے ہیں مگر صحت پر توجہ نہ دینے پر بھاری قیمت بھی چکاتے ہیں۔
وہ کوئی کام مکمل نہیں کرتے
کامیابی عزم اور تسلسل کا مرکب ہے، اگر آپ ہمیشہ اپنے منصوبوں کو کسی دوسری بہترین چیز کے لیے چھوڑ دیتے ہیں تو آخر میں آپ کے ہاتھ میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔
تنقید برداشت نہ کرنا
کوئی بھی شخص تنقید پسند نہیں کرتا، تاہم اس کو تعمیراتی انداز میں لینا سیکھنے کے مواقع پیدا کرتا ہے، اس طرح زندگی میں کامیابی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔
اپنی انفرادیت کھودینا
ناکام افراد ہجوم کا حصہ بن جاتے ہیں جبکہ کامیاب افراد ہزاروں افراد میں بھی نمایاں ہوتے ہیں۔
منفی چیزوں کو ارگرد رکھنا
منفی خیال چھوت طرح پھیلتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ کے ارگرد منفی سوچ رکھنے والے افراد ہو تو آپ کا اپنا رویہ بھی اس کی عکاسی کرنے لگتا ہے۔
دوسروں کے سہارے پر اکتفا
یہ جاننا اہمیت رکھتا ہے کہ کوئی بھی آپ کو ہاتھ سے پکڑ کر زندگی کی مشکلات سے نہیں گزارے گا، اگر آپ اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو زیادہ باہمت ہوکر کام کرنا ہوگا۔
دیگر افراد کو نیچے گرانا
مسابقت میں کوئی برائی نہیں، بیشتر افراد ہجوم سے ابھر کر سامنا آنا چاہتے ہیں، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ آپ کی توجہ اپنی ذاتی کی بہتری پر مرکوز ہو اور دیگر افراد کو نیچے گرانے میں نہ لگے رہیں۔
بات چیت میں ناکام
لوگوں میں گھل مل جانا اور اچھی طرح بات چیت مشق سے ہی ممکن ہے اور یہ کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
ٹال مٹول اور وقت ضائع کرنا
ٹال مٹول کی عادت وقت کی دشمن ہوتی ہے، اگر تو آپ خیالی پلاﺅ پکانے کے عادی ہیں تو آپ کو اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
اعتماد کی کمی
آنکھوں میں آنکھیں نہ ڈالنا، نروس جسمانی حرکات اور مضطرب ہاتھ پیر چلانا خراب باڈی لینگویج کی چند علامات ہیں جو اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں اور ناکام افراد میں یہ عام نظر آتی ہیں۔
خود کو الگ تھلگ کرلینا
خود کو الگ تھلگ کرلینا اپنی شخصیت کو تباہی کے راستے پر ڈالنے کی علامت ہوتی ہے، یہ کسی بھی طرح صحت مند رویہ نہیں۔
اپنے آپ کو کمتر سمجھنا
اگر تو آپ سمجھتے ہیں کہ کسی کام کو کرنا آپ کے لیے ممکن نہیں تو درحقیقت آپ خود کو کمتر سمجھ رہ ہوتے ہیں جس کے باعث آپ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال نہیں کرپاتے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں